• news

ابھی وقت ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں : سرفراز معاویہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام پاکستان کے مبلغ مولانامحمد سرفرازمعاویہ نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوںنے قادیانیت نوازی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیںجس کا خمیازہ نوازشریف نااہلی کی صورت میںبھگت رہے ہیںاور مسلسل اللہ کی گرفت میںمبتلا ہیں۔ اسلامیہ کالج لاہور کے پروفیسر ڈاکٹرمحمد عاصم سے ملاقات میںختم نبوت کے حوالے سے تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مولانا سرفراز نے کہاکہ اب بھی وقت ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیںاور قادیانیوںکو آئین کا پابند بنائیں،بھٹومرحوم نے ان کو اقلیت قرار دے کر ملک کو قادیانی سٹیٹ بننے سے بچایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن