• news

بھٹوکی برسی میں شرکت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے : عدنان سرور گورسی

لاہور( پ ر ) پی پی پی رہنما چوہدری عدنان سرور گورسی صدر صوبائی حلقہ پی پی 162لاہور کینٹ کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے پی پی پی کے جیالوں اور کارکنوں کا قافلہ 3اپریل لاہور سے بذریعہ ٹرین گڑھی خدا بخش میں برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہو گا۔ اس موقعہ پر پی پی رہنما چوہدری عدنان سرور گورسی نے بتایا کہ برسی میں شرکت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ کارکن مزار پر حاضری دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن