• news

حکمران ترقی و خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکے: نسیم زہرا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہرا نے حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں سے قوم کے بے وقوف نہیں بنا سکتے ہیں حکمرانوں کا بال بال کرپشن سے آلودہ ہے ملک کے میگا پروجیکٹس میں کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں پنجاب حکومت کے ساری سکیمیں ماضی کی طرح آج بھی ناکام ہو رہی ہیں کرپشن نے ملکی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے۔ جب تک فائلوں میں دبے 150 میگا کرپشن کے اسکینڈلز میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات قائم کرکے تحقیقات کا آغاز نہیں کر دیا جاتا معاشی صورتحال میں بہتری نہیں آ سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن