• news

جمہوری پارلیمانی نظام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا : لیاقت بلوچ

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے دینی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات میں کہاہے کہ انتخابات کے التواء کے خواب کون دکھا رہاہے ۔ آئین کے مطابق قومی جمہوری پارلیمانی نظام چلنا چاہیے وگرنہ جمہوریت ، ریاست اور حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات بے مقصد تھی ۔ فریاد بغیر التجا کے تھی تو بڑی بری بات اگر کوئی مقاصد تھے تو چھپانے کی بجائے منظر عام پر لائے جائیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور سندھ میں گہرے مثبت سیاسی انتخابی اثرات ڈالے گی ۔ پنجاب میں بھی علماء ، مشائخ باہمی دست و گریبان ہونے کی بجائے متحد ہو جائیں۔ امیر العظیم نے مطالبہ کیاہے کہ تعلیم کو عام آدمی کی پہنچ میں رکھنے کے لیے پرائیوٹ نظام تعلیم کو ٹیکس فری اور معیاری تعلیمی اداروں کے لیے سبسڈی کا نظام اختیار کیا جائے۔ قومی ترقی اور خوشحالی کا خواب سیمنٹ ، بجری اور سریے کے استعمال کے ذریعے نہیں ہوگا ۔ سڑکوں ، پلوں اور ہوائی اڈوں کا معیار بلند کرنے سے پہلے قوم کی تعلیم اور ٹیکنالوجی کا معیار بہتر بنانا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن