چیئرمین، ڈین شیخ زاید ہسپتال کا ٹرانسپلانٹ آپریشن تھیٹرز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
لاہور (نیوز رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے انتظامی افسرا ن اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ ہسپتال میں زیر تعمیر جدید ترین سہولیات سے آراستہ ٹرانسپلانٹ آپریشن تھیٹرز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین اینڈ ڈین کو آپریشن تھیٹرز کے جاری تعمیراتی کام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین کا کہنا تھا کہ شیخ زاید ہسپتال میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ ان تھیٹررز کی بدولت جگر اور گردہ کے مرض میں مبتلا مریضوں کوعالمی معیار کے عین مطابق جگر اور گردہ کی پیوند کاری کی سہولیات تسلسل کے ساتھ میسر آسکیں گی۔