بھارت کا ملائیشیا سے ڈاکٹر ذاکرنائیک کی حوالگی کا مطالبہ : چارج شیٹ بھیج دی
ممبئی(آئی این پی) بھارت نے ملائیشیا کی حکومت سے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔ این آئی اے نے تحقیقات کے بعد ذاکر نائیک کے خلاف شواہد جمع کر لئے ہیں۔ بھارتی مرکزی حکومت نے ملائیشین حکومت کو شواہد کے علاوہ چارج شیٹ بھی روانہ کی ہے۔ کوالالمپور کی ایک عدالت میں بھارت کی جانب سے ارسال کی گئی تمام دستاویزات داخل کر دی گئی ہیں۔ ذاکر نائیک فی الحال ملائیشیا کے ایک ریفیوجی کیمپ میں پناہ گزین ہیں۔
ذاکر نائیک