• news

بچوں کی کتب، آٹزم کا عالمی دن آج منایا جائیگا

فیصل آباد (اے پی پی) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی بچوں کی کتب کا دن آج 2اپریل بروزپیر کو بھر پور طریقے سے منایا جائےگا جبکہ اس موقع پر صوبائی ، ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی این جی اوز ، بڑے پبلشنگ اداروں ، اہم سکول سسٹمز وغیرہ کے زیر اہتمام و اکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائےگا جن کا مقصد بچوں میں کتب کے مطالعہ کا شوق پیدا کرنا ، حالات حاضرہ کے تقاضوں کے پیش نظر مستقبل کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہونے سمیت دیگر اہم امور پر روشنی ڈالنا ہے۔ آٹزم کا عالمی دن بھی آج منایا جائےگا۔
عالمی دن

ای پیپر-دی نیشن