• news

دانیال عزیز کا الیکشن کمشن ارکان کی گرفتاری کا مطالبہ دھمکی ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحرےک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دانےال عزےز کا حلقہ بندےاں کرنے والے الےکشن کمےشن کے ارکان کی گرفتاری کا مطالبہ کھلی دھمکی ہے سب کچھ وزےراعظم اور نا اہل لےگی قےادت کے اےماءپر ہو رہا ہے حکومت 24 گھنٹے کے اندر پوزےشن واضح کرے اپنے بےان مےں انہوں نے کہا کہ اےک آئےنی ادارے کو کس طرح کھلے عام دھمکےاں دےنی شروع کر دی ہےں پہلے عدلےہ، پھر سےنٹ اور اب الےکشن کمےشن کو دھمکےاں دی جا رہی ہےں فواد چوہدری نے کہا کہ دانےال عزےز پہلے ہی توہےن عدالت کا کےس بھگت رہے ہےں اب الےکشن کمشن کا دھمکےاں دےنے پر اتر آئے ہےں سپےکر قومی اسمبلی اور دانےال عزےز دھمکےاںدے کر مرضی کی حلقہ بندےاں چاہتے ہےں انہوں نے کہا کہ دانےال عزےز کے خلاف الےکشن کمشن کے آئےنی ادارے کو دھمکےاں دےنے پر مقدمہ درج کےا جائے۔ پاکستان تحرےک انصاف نے سابق وزےراعظم محمد نواز شرےف کے سوات کے جلسہ مےں خطاب پر ردعمل مےں مراد سعےد نے کہا ہے کہ ہم نے جھوٹے وعدوں کی فلم چلا دی ہے نواز شرےف نے سےدو شرےف کا ائرپورٹ فعال کرنے کا اعلان کےا سےدو شرےف سے انٹر نےشنل پروازےں شروع کرنے کا وعدہ کےا گےا چکدرہ کالام روڈ کی تعمےر کا بھی لالی پاپ دےا گےا اور سوات سے لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کا بھی وعدہ دےگر وعدوں مےں شامل تھا۔
فواد چودھری

ای پیپر-دی نیشن