• news

تحریک لبیک کا حکومت کیخلاف آج داتا دربار سے احتجاجی تحریک شروع کرنیکا اعلان

لاہور+ پسرور (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) تحرےک لبےک پاکستان فےض آباد معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر حکومت کیخلاف آج 2 اپرےل دوپہر 12 بجے داتا دربار سے بھرپور احتجاج اور احتجاجی تحرےک کا آغاز کریگی۔ جب تک حکومت فےض آباد معاہدے پر من و عن عمل درآمد نہےں کریگی تب تک احتجاج جاری رہیگا۔ ان خےالات کا اظہار تحرےک لبےک پاکستان کے مرکزی امےر علامہ حافظ خادم حسےن رضوی نے تحرےک لبےک پنجاب کے وفد سے ملاقات کے دوران کےا۔ اس موقع پر تحرےک لبےک پنجاب کے صدر علامہ فاروق الحسن قادری، صاحبزادہ نعےم عارف نوری، صاحبزادہ عثمان علی جلالی کے علاوہ تحرےک لبےک صوبہ پنجاب کے عہدےدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحرےک لبےک پنجاب کے صدر علامہ فاروق الحسن قادری نے کہا کہ تحرےک ختم نبوت کے دوسرا مرحلہ کا آغاز ہوچکاہے۔ کل سے داتا دربار لاہور مےں شروع ہونے والے احتجاج کیلئے تمام تےارےاں مکمل کرلی گئی ہےں۔ پورے صوبہ پنجاب سے تحرےک لبےک کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد داتا دربار پہنچ کر احتجاج مےں شرےک ہوگی۔ حکومت نے ہمارے مطالبات و معاہدہ فےض آباد پر تےن دن مےں عمل درآمد نہ کےا تو داتا دربار سے شروع ہونے والے احتجاج کا سلسلہ پورے ملک مےں پھےل جائے گا۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں مےں احتجاجی دھرنے دئےے جائےں گے جو حکومت کے خاتمے تک جاری رہےں گے۔ حکومت کو مشورہ دےتے ہےں کہ ہوش کے ناخن لے اور جلد از جلد اپنے کئے معاہدے پر عمل درآمد کروائے ورنہ حالات کی ذمہ دار موجودہ حکومت خود ہوگی۔ پسرور سے نامہ نگار کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی گزشتہ روز 6گھنٹوں کی تاخیر سے پسرور پہنچے جہاں مسلم کالونی سے سابقہ نادرا آفس تک کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی علامہ خادم حسین رضوی نے شیڈول کے مطابق رجادے والی میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرنے جانا تھا مگر کارکنوں نے ضد کی کہ وہ پسرور شہر کا چکر لگائیں پولیس نے انہیں شہر میں داخلے سے روکنے کی کوشش کی مگر ہزاروں کارکن رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے قافلے کو شہر کے اندر لے گئے اس موقع پر تحریک لبیک تحصیل پسرور کے صدر غلام مصطفی نوشہروی اور دیگر قائدین علامہ عقیل احمد ظہیر ،علامہ خاور محمود،صاحبزادہ حامد رضا محسن ،میاں سلیم شاہد ایڈووکیٹ ،حامد یار باجوہ ایڈووکیٹ ، عظیم احمد موبائل والے ،ڈاکٹر محمد اسد،قاری وحیدالرحمان سمیت ہزارو ں افراد نے ان کا استقبال کیا انہیں کلاسوالا روڈ سے کچہری ،وہاں سے پرانا لاری اڈہ اور پھر محلہ کھوکھراں سے کلاسوالا روڈ لے جایا گیا جہاں سے ان کا قافلہ رجادے والی کی طرف گامزن ہوا۔ پسرور شہرمیں جگہ جگہ ان کے قافلے پر لوگوں نے گلپاشی کی صدر تحریک لبیک تحصیل پسرور غلام مصطفی نوشہروی نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی پسرور میں بوجہ تاخیر سے پہنچے اس کے باوجود ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کرکے تحریک لبیک یارسول اللہ اور ختم نبوت کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔
تحریک لبیک/ اعلان

ای پیپر-دی نیشن