اے پی این ایس کے انتخابات حمید ہارون صدر سرمد علی سیکرٹری جنرل نوائے وقت کے بلال محمود جوائنٹ سیکرٹری منتخب
کراچی(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جنرل کونسل کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز سرمد علی کی صدارت میں اے پی این ایس ہاو¿س، کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں سال 2018-19ء کے لئے مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب ہوا۔ مجلس عاملہ نے حمید ہارون (روز نامہ ڈان کراچی) کو صدر قاضی اسد عابد (روز نامہ عبرت) کو سینئر نائب صدر، مہتاب خان (روز نامہ اوصاف اسلام آباد) کو نائب صدر، سرمد علی (روزنامہ جنگ کراچی) کو سیکرٹری جنرل، بلال محمود (روز نامہ نوائے وقت لاہور) کو جوائنٹ سیکرٹری اور وسیم احمد (روز نامہ عوام کوئٹہ) کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا۔ سالانہ اجلاس میں گزشتہ سال کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور سالانہ حسابات کی رپورٹ منظور کی گئی۔ جنرل باڈی نے سجاد بخاری کوچیف الیکشن کمشنر، ناصر داد بلوچ اور جاوید احمد پر مشتمل الیکشن کمشن منتخب کیا۔ الیکشن کمیشن نے سال 2018-19ءکی ایگزیکٹو کمیٹی کے لئے الیکشن منعقد کرائے، اور مندرجہ ذیل اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں: روزنامہ اوصاف، اسلام آباد اور روزنامہ صحافت، اسلام آباد، نیوز اینڈ نیوزکمنٹس جرائد (پنجاب/خیبر پی کے ) نشست: ہفت روزہ عزم لاہور، نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد(سندھ/بلوچستان) نشست: پندرہ روزہ عبرت، حیدرآباد، نیوز اینڈ نیوز کمنٹس جرائد (جنرل) نشست: ماہنامہ کرکٹر، کراچی، الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی منعقدہ انتخابات میں مندرجہ ذیل اراکین کو خفیہ رائے دہی کے ذریعے منتخب کیا گیا:، کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ آغاز، روزنامہ بزنس ریکارڈر، روزنامہ ڈان، روزنامہ دیانت، روزنامہ ایکسپریس اور روزنامہ جسارت کراچی، لاہور روزنامہ نشستیں: روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ، روزنامہ دن، روزنامہ نوائے وقت، روزنامہ پاکستان اور روزنامہ تجارت، بلوچستان روزنامہ نشستیں: روزنامہ عوام، کوئٹہ اور روزنامہ مشرق، کوئٹہ، پنجاب ماسوائے لاہور/راولپنڈی/اسلام آباد روزنامہ نشستیں: روزنامہ آفتاب ملتان، روزنامہ بزنس رپورٹ فیصل آباد اور روزنامہ پیغام فیصل آباد، جرائد نشستیں: ماہنامہ کرن ڈائجسٹ، کراچی، ماہنامہ نیا رخ، کراچی، ہفت روزہ نکھار اسلام آباد اور ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ، کراچی، خیبر پی کے روزنامہ نشستیں: روزنامہ مشرق اور روزنامہ وحدت، سندھ ماسوائے کراچی روزنامہ نشستیں: روزنامہ کلیم، سکھر اور روزنامہ کاوش، حیدرآباد، جنرل نشستیں میٹروپولیٹن روزنامے: روزنامہ سٹی 42 لاہور اور روزنامہ پاکستان آبزرور اسلام آباد، جنرل نشستیں (ریجنل روزنامے): روزنامہ تجارتی رہبر فیصل آباد اور روزنامہ سیادت بہا ول پور، مجلس عاملہ نے متفقہ طور پر ماہنامہ دستک، کراچی کو خواتین ناشرین کی نشست پر نامزد کیا۔جنرل کونسل نے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی صاحبزادی کو آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے میں اعلی ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ نومنتخب مجلس عاملہ نے الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس نے سال گزشتہ کے عہدیداران کی رکن مطبوعات کے مسائل حل کرنے کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اے پی این ایس کے انتخابات میں نومنتخب صدر حمید ہارون، سیکرٹری جنرل سرمد علی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ امید ہے اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداران اخباری صنعت کے مسائل کے حل کےلئے اپنا موثر کردار جاری رکھےں گے۔ نومنتخب عہدیداران آزادی صحافت اور جمہوری اقدار کے فروغ کےلئے اپنا موثر کردارپہلے سے بڑھ کرجاری رکھےں گے۔
اے پی این ایس