• news

پاک چےن دوستی باعث فخر، دنےا بھر کےلئے مثال بن گئی: شجاعت

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے چینی سفیر مسٹر جنگ یاﺅ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ چودھری شجاعت حسین نے اس موقع پر کہا کہ پاک چین دوستی باعث فخر ہے، چین نے پاکستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں ہم چین کے ممنون ہیں، ہر مشکل وقت میں چین نے پاکستانی عوام کا ساتھ دیا اور پاک چین دوستی دنیا بھر کیلئے مثال بن گئی ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ چین کو پاکستانی عوام کا مفاد بہت عزیز ہے، پاک چین اقتصادی راہداری کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام استفادہ کریں گے جبکہ پاکستان اور چین کے سٹریٹجک تعلقات خطے کے لوگوں کے مفاد میں ہیں۔ ظہرانہ میں ہالینڈ، ترکی، بھارت، سپین، بحرین، ایران، انڈونیشیا، آذربائیجان، قازقستان، لیٹویا، پولینڈ، جمہوریہ چیک، نیپال سفارتکار بھی شریک تھے۔ ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، ریٹائرڈ جنرل احسان الحق، شاہد اقبال، اعجاز اعوان، ڈاکٹر خالد رانجھا، گوہر ایوب خان، اجمل خان وزیر، وجیہہ الزمان، محبوب اللہ جان، میاں عمران مسعود، ظفر بختاوری کے علاوہ دیگر مسلم لیگی رہنما اور سینئر اینکرز بھی تقریب میں شریک تھے۔
چودھری شجاعت

ای پیپر-دی نیشن