لاہور: شوہر سے جھگڑے پر خاتون، بصیر پور میں بیماری سے پریشان شخص کی خودسوزی
لاہور، بصیر پور (نامہ نگاران) مصری شاہ میں 30 سالہ خاتون نے مبےنہ طور پر خاوند سے جھگڑے اور نہ منانے پردلبرداشتہ ہوکر خود پرمٹی کا تیل چھڑک کر خودسوزی کرلی۔پریم نگر کی سونیا کی شادی چھ ماہ قبل عثمان نامی شخص سے ہوئی تھی تاہم گھریلو لڑائی جھگڑوں کے باعث سونیا اپنے خاوند سے روٹھ کر میکے آگئی مگر عثمان کے اسے نہ منانے اور واپس نہ لے جانے پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر گزشتہ روز مبےنہ طور پر خود پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگالی۔ اسے تشوےشناک حالت مےں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی۔ پولیس کے مطابق مختلف پہلوﺅں پر تفتیش جاری ہے، جلد اصل حقائق سامنے آجائےں گے۔ دریں اثنا بصیر پور میں محلہ علامہ اقبال ٹاﺅن کے مزدور نیاز نے بیماری اور غربت سے تنگ آکرخودسوزی کرلی۔ وہ کئی سال قبل ٹریفک حادثہ میں جسمانی طور پر نیم معذور ہونے کے بعد شدید معاشی مشکلات کا شکار ہوگیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو گذشتہ روز اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ متوفی 6 بچوںکاباپ تھا۔
خودسوزی