جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں سبزی منڈی کے قریب سے کھیتوں سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ نعش برآمد
جڑانوالہ ، بھلوال، وزیر آباد، پنڈی بھٹیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ میں سبزی منڈی کے قریب سے کھیتوں سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے۔ خدشہ ہے کہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل ڈپٹی کمشنر سلیمان غنی اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ گلشن عزیز کے رہائشی بار کلرک افضل بلوچ کی بیٹی مبشرہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جڑانوالہ میں متوقع آمد کے حوالے سے بنائے گئے ہیلی پیڈ کو دیکھنے گئی تھی مگر گھر واپس نہ آ سکی۔ بچی دن ایک بجے سے لاپتہ ہوئی اور رات 8 بجے کے بعد سبزی منڈی کے قریب کھیتوں سے اس کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی۔ سی پی او فیصل آباد نے متاثرہ خاندان کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ورثا نے وزیراعلیٰ پنجاب سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف دیگر واقعات میں اوباشوں نے 2لڑکوں اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھلوال میں دو اوباشوں شاہد اور طیب نے 12 سالہ بینش کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ کے نواحی قصبہ دیووال میں دو نوجوانوں نے محنت کش کی بارہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ممتاز دیووال میں ایک ڈیرہ پر ملازم ہے گزشتہ روز مقامی زمینداروں کے بیٹوں شاہد اور طیب نے ممتاز کی بارہ سالہ بیٹی بینش کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے اور دونوں نوجوانوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ملزم گرفتاری نہیں ہوسکے۔ وزیر آباد میں 7 سالہ منیب گھر میں اکیلا تھا کہ ملزم صفدر نے زبردستی گھر میں گھس کر اس سے زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پنڈی بھٹےاں میں سےکنڈ ائےر کا طالب شاےان موٹر سائےکل پر جا رہا تھا کہ ملزمان افتخار منشاء،عزےز جعفر ،جہانگےر احمد،عامر اسلحہ کے زور پر اسے ہوٹل کی چھت پر لے گئے اورافتخار منشاءنے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔
زیادتی