کوئٹہ: فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میںپولیس اہلکار سمیت 2افراد قتل، ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عبدالغفار کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کر لیا دوسرے واقعہ میں کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے قندھاری بازار میں میزان چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹیکسی نمبر9971- PG پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نذر حسین ولد نوروز علی جاں بحق جبکہ گل حسین ولد عبدالرسول شدید زخمی ہوگیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق گاڑی مری آباد سے ہزارہ ٹاو¿ن جاری تھی شبہ ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔
کوئٹہ /فائرنگ