ایم ایل ون ریلوے لائن کثیر الجہتی منصوبہ‘ کام کی رفتار تیز کر دی گئی
اسلام آباد (خبر نگار) چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور اور ٹےکسلا تا حوےلےاں مےن لائن (اےم ون)منصوبے کی اپ گرےڈےشن پر کام کی رفتار تےز کر دی گئی۔کل 1876کلومےٹر طوےل اسی رےلوے لائن کی اپ گرےڈےشن پراندازاً8 ارب20 کروڑڈالرلاگت آئے گی۔ وزارت رےلوےز کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے کو دو مراحل مےں تقسےم کےا گےا ہے ۔ پہلا مرحلہ ےعنی فےز ون اور فےز ٹو سی ڈی ڈبلےو پی کی شرائط پوری کرنے کے لئے منصوبے کا ابتدائی ڈےزائن اگست 2016ءمےں شروع کےا گےا تھا، جس کی رفتار کافی سست رہی۔ فےز ون کے 6ذےلی منصوبوں کا حتمی مسودہ فروری2018ءمےں پےش کردےا گےا ہے۔ ابتدائی ڈےزائن کی بنےاد پر 3400ملےن امرےکی ڈالر ز کی لاگت پر مبنی فےز ون کے چھ ذےلی منصوبوں کا پی سی ون گذشتہ ماہ مارچ مےں وزارت منصوبہ بندی و ترقےات و اصلاحات کو پےش کردےا گےا ہے۔پی سی ون کی منظوری کے بعد بےن الحکومتی فرےم ورک معاہدہ کے مطابق مسابقتی بولےوں کے عمل کے ذرےعے چےنی فرموں مےں سے ای پی سی کنٹرےکٹر (انجےنئرنگ، خرےداری و تعمےر)کا تقرر کےا جائے گا۔ اےم اےل ون کثےر الجہتی منصوبہ ہے۔ بولی کے عمل کےلئے ابتدائی ڈےزائن کو حتمی شکل دئےے جانے کے بعد اس کی لاگت مےں اضافے کا امکان ہے۔پاکستان رےلوے (کراچی تاپشاور اور ٹےکسلا تا حوےلےاں )کی مےن لائن ون کی اپ گرےڈےشن اور حوےلےاں کے قرےب اےک ڈرائی پورٹ کا قےام اس سی پےک فرےم ورک کے تحت ”ابتدائی طور پر مکمل کےا جانے والا منصوبہ ہے“۔
ایم ایل ون