پنڈی بھٹیاں: فیکٹری بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر‘ نئی نویلی دلہن جاں بحق‘ دولہا زخمی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) لاہور روڈ پر نجی فیکٹری کی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، نئی نویلی دلہن جاں بحق، دولہا زخمی، ڈرائیور فرار۔ نیئر جو کہ چنیوٹ کا رہائشی ہے، جس کی شادی چند روز قبل مسمات نبہیہ بی بی ساکن ہوسیکی سے ہوئی تھی، صبح وہ اپنی نئی نویلی دلہن کو میکے سے واپس چنیوٹ لے کر جا رہا تھا، جب وہ لاہور روڈ پر ٹھٹھہ خیر مٹمل کے قریب پہنچا تو نجی فیکٹری کی بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا، جہاں پر نبہیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ عباس شدید زخمی حالت میں چنیوٹ ریفر کر دیا گیا، ڈرائیور فرار ہو گیا، تھانہ صدر پولیس پنڈی بھٹیاں نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
حادثہ