• news

چےئرمےن سےنٹ پر تنقےد، پی ٹی آئی کا وزیراعظم کےخلا ف الےکشن کمشن سے رجوع کر نے کا فےصلہ

لاہور (آئی اےن پی) تحرےک انصاف نے چےئر مےن سےنٹ پر تنقےدپر وزےراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف الےکشن کمشن سے رجوع کرنے کا فےصلہ کر لیا۔ وزےراعظم کی نااہلی کےلئے درخواست دائر کی جائیگی۔ قانونی ماہرےن کو پٹےشن تےار کر نے کی بھی ہداےت کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تحرےک انصاف نے وزےراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چےئرمےن سےنٹ صادق سنجرانی پر پےسوں سے ووٹ خرےدنے سمےت دےگر تنقےد کے معاملے پر وزےراعظم کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا فےصلہ کرلےا ہے جس کیلئے وزےراعظم کے خلاف الےکشن کمشن مےں پٹےشن دائر کی جائےگی اور تحر ےک انصاف کے سےنےٹر اعظم سواتی بھی وزےراعظم کے خلاف الےکشن کمشن سے رجوع کی تصدےق کرچکے ہےں۔
پی ٹی آئی/ فےصلہ

ای پیپر-دی نیشن