• news

ڈالر کا سرمایہ کاری ریٹ مقرر نہ ہونے پربجٹ میں تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد (صباح نیوز)نئے مالی سال کی بجٹ سازی کیلئے ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کیے جانے کے باعث آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ، بجٹ 27اپریل کو پیش کرنے سے متعلق وزارتوں و ڈویژنز کو سرکاری مراسلہ بھی نہیں بھجویا جا سکا، ڈالر کی سر کاری قیمت مقررنہ کرنے سے بجٹ کے تخمینہ جات طے کرنا مشکل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کی بجٹ سازی اور رواں مالی سال کے نظر ثانی شدہ بجٹ تخمینہ جات و سپلمنٹری گرانٹس کیلئے ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کیے جانے کے باعث آئندہ مالی سال 2018-19کے وفاقی بجٹ میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔بجٹ سازی میں مشکلات کے باعث وزیرخزانہ کے اعلان کے مطابق بجٹ 27اپریل کو پیش کرنے سے متعلق ابھی تک وزارتوں و ڈویژنوں کو سرکاری مراسلہ بھی نہیں بھجوایا جاسکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک ڈالر کی سرکاری قیمت مقرر نہ کرنے سے وفاقی بجٹ کے تخمینہ جات طے کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
بجٹ / تاخیر

ای پیپر-دی نیشن