کم سن نابینا مصری نے تین ماہ میں قرآن حفظ کر لیا،ہزاروں عربی اشعاریاد
قاہرہ(این این آئی)مصرکی وزارت اوقاف اور مذہبی امور نے ایک کم سن نابینا حافظ قرآن کریم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ ننھے نابینا حافظ نے نہ صرف قرآن پاک مکمل زبانی یاد کیا ہے بلکہ وہ کتاب اللہ کا انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ترجمہ کرنے کی خداداد صلاحیت کا بھی مالک ہے۔ اس نے جدید وقدیم عربی شاعری کا وسیع ذخیرہ بھی یاد کر رکھا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت اوقاف کی طرف سے منعقد کردہ تقریب میں وزیراوقاف ڈاکٹر محمد مختار جمعہ خود شریک ہوئے۔ اس موقع پر کم عمر حافظ قرآن عبداللہ عمار محمد السید اور اس کے اقارب کی بڑی تعداد کو بھی مدعوکیا گیا تھا۔
نابینا مصری