دیکھنا چاہئے سینٹ کی خریدوفروخت میں عمران بھی تو حصہ دار نہیں: خواجہ آصف
سیالکوٹ (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کئے ہیں‘ اس بات کو چیک کیا جائے کہ کہیں عمران خان ممبران کی خرید و فروخت میںحصہ دار تو نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا چیئرمین سینٹ ممبران کی خرید و فروخت سے بنے۔ پی ٹی آئی ممبران کی پریس کانفرنس سے وزیراعظم کی بات کی تصدیق ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے ا رکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کئے ہیں۔اس بات کو بھی چیک کیا جائے۔ کہیں عمران خان ممبران کی خریدوفروخت میں حصہ دار تو نہیں ۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے اتحاد میں عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں ہے۔
خواجہ آصف