وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ابتدائی خدوخال تیار کرنے کیلئے ترجیحی کمیٹی کااجلاس آج شروع ہوگا
لاہور( این این آئی )وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ابتدائی خدوخال تیار کرنے کیلئے ترجیحی کمیٹی کاپانچ روزہ اجلاس آج (پیر )کو طلب کرلیا گیا ۔وزارت خزانہ کی ایک دستاویز کے مطابق ترجیحی کمیٹی کا اجلاس2 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جو6 اپریل تک جاری رہے گا۔ترجیحی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری خزانہ و سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی کی مشترکہ صدارت میں ہوگا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور اداروں کے سیکرٹری اپنے اپنے اداروں کے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پیش کریں گے۔ترجیحی کمیٹی آئندہ مالی سال کیلئے وسائل کی دستیابی کو مدنظر رکھ کر ہر ادارے کیلئے ترقیاتی فنڈز مختص کرے گی۔
کمیٹی‘ اجلاس