;ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشن میں 50فیصد اضافہ کیا جائے: ایکس سروس مین سوسائٹی
لاہور (خصوصی رپورٹر) بجٹ 2018-19ءمیں ریٹائرڈ فوجیوں کی پنشن میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ سامنے آ گیا ہے۔ گزشتہ روز ایکس سروس مین سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ جنرل (ر) فیض علی چشتی کے پولیٹیکل ایڈوائزر عزیز اعوان نے وزیر مملکت خزانہ رانا محمد افضل سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ پنشن میں 50فیصد اضافہ کیا جائے۔ عزیز اعوان نے نوائے وقت کو بتایا کہ وزیر مملکت خزانہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پنشن میں اضافے کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کیا جائیگا۔
پنشن/اضافہ