• news

امت میں جذبہ حیدریؓ بیدار ہو جائے تو مسائل سے نجات مل سکتی ہے: رانا ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ سیدنا علی المرتضیٰ ؓکرم اللہ وجہہ باب العلم ہیں، آپ ؓ علم و حکمت کا بحر بے کنار ہیں، علم ظاہری ہو یا باطنی آپ ؓ دونوں میں منفرد و ممتاز مقام رکھتے ہیں، سید الانبیا ﷺنے حضرت علیؓ کو باب شہر علم قرار دیا، قیامت تک آنے والے اہل علم و حکمت حضرت علیؓ سے فیض لیتے رہیں گے۔ آج اگر امت مسلمہ میں جذبہ حیدریؓ بیدار ہو جائے تو مسلمان ہر بحران سے نجات پا سکتے ہیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ فراست علم و حکمت کے باب میں حضرت مولا علی ؓ کا مقام و مرتبہ بہت اونچا اور بلند ترین ہے۔

ای پیپر-دی نیشن