سالانہ دیکھ بھال ،سکھر بیراج سے نکلنے والی نہریںایک ماہ کیلئے بند
سکھر (آئی این پی) سکھر بیراج کے دائیں جانب سے نکلنے والی تینوں نہریں سالانہ دیکھ بھال کے سلسلہ میں یکم اپریل سے کو ایک ماہ کیلئے بند کی گئی ہیں ۔ عبدالعزیز سومرو انجارج سکھر بیراج کنٹرول روم کے مطابق دادو کینال، کیرتھر کینال، رائس کینال سے شکارپور، لاڑکانہ،شہداکوٹ جیکب آبادسمیت بلوچستان کے علاقوں کو پانی کی فراہمی بند رہے گی۔گڈو بیراج سے نکلنے والی نہروں سے بلوچستان کو پانی فراہم کیا جاتا ہے ،تمام اضلاع کی میونسپل انتظامیہ کو اس ضمن میںآگاہ کردیا گیا ہے۔