• news

گرمیوں کے آغاز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ المیہ ہے: شفیق قادری

لاہور (پ ر) تنظیم شہریان پاکستان کے چیئرمین محمد شفیق رضا قادری نے کہا ہے کہ گرمیاں شروع ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ المیہ ہے اور حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوؤں کی قلعی بھی کھل گئی ہے حکومت نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس اور گرمیوں میں بجلی سے محروم رکھا جائے یہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن