وزیر اعلیٰ کی مرضی کے بغیر صوبے میں کرپشن نہیں ہوسکتی: بشارت جسپال
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ آشیانہ ہائوسنگ سکیم مالیاتی فراڈ میں احد چیمہ کی کرپشن پکڑے جانے کے بعد چیف انجینئر ایل ڈی اے کا وعدہ معاف گواہ بننا شہباز شریف کی کرپشن کا اہم ثبوت ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وزیراعلیٰ اور ان کا پورا دفتر اس لوٹ مار میں ملوث ہے۔ آشیانہ پنجاب کا نہیں شہبازکا منصوبہ تھا جس کی براہ راست نگرانی بھی وہ خود کرتے رہے، وزیراعلیٰ کی مرضی کے بغیر کسی منصوبے میں کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ صوبائی وزیر شیخ علائو الدین آشیانہ فراڈ کے ایک ایک راز سے واقف ہیں،وہ ایک طویل عرصہ اس پراجیکٹ سے وابستہ رہے اور پھر وہ الگ ہو گئے، بعدازاں شہباز شریف نے انہیں وزیر بنا دیا۔