قانونی نظائر کی عام فہم تشریح‘ اشرف عاصمی نے اہم قومی خدمت سرانجام دی: سہیل اقبال چٹھہ
لاہور(پ ر) اُردو زبان میں پاکستان کے مروجہ قوانین کی تحقیق کے حوالے سے بہت کم لکھا گیا ہے۔ اِس حوالے سے انتہائی تحقیق پر مبنی اعلی عدلیہ کے فیصلہ جات اور قانونی نظائر کی عام فہم تشریحات کا مجموعہ کتابی صورت میں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے تحریر کرکے قومی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ممتاز وکیل رہنماء سہیل اقبال چٹھہ نے لاہور ٹیکس بار میں اشرف عاصمی کی کتاب قانون کی حاکمیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی معاشرے میں اِس کے باسیوں کے مابین رہنے سہنے اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھے بُرے برتائو کے کچھ اصول و ضوبط ہوا کرتے ہیں۔یہ اصول و ضوابط ہر معاشرے کے لیے علیحیدہ علحیدہ ہوتے ہیں۔ کتاب میں انتہائی ریسرچ کے حامل مضامین لکھے ہیں ۔ یہ کتاب نہ صرف قانون کے طالب علموں، صحافت سے وابستہ افراد اور عام قارئین کے لیے انتہائی سود مند ہے۔