شیعہ علماء کونسل پنجاب کے انتخابات 10 اپریل کو ہوں گے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صوبائی انتخابات 10۔ اپریل کوامام بارگاہ بوستان زہرہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں کروائے جائیں گے۔یہ فیصلہ صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔اور جماعتی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ علامہ سبطین حیدر سبزواری 24 مئی 2015 کو صوبائی صدر منتخب ہوئے۔ صوبائی کابینہ کی تین سالہ مدت عہدہ ختم ہو گئی ہے، تنظیم کے ہر تین سال بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں 36۔ اضلاع سے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری اور صوبائی جعفریہ کونسل کے نامزد ارکان حصہ لیں گے اور جمہوری انداز سے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔