• news

پرویز مشرف آئندہ ڈیڑھ ماہ میں واپس آ جائیں گے: عوامی اتحاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی اتحاد کے راہنمائوں ڈاکٹر محمد امجد ریاض فتیانہ اقبال ڈار علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ پرویز مشرف اگلے چار سے چھ ہفتے میں ملک واپس آ جائیں گے مشرف کی سکیورٹی کیلئے وزارت داخلہ نے پہلے پندرہ سو رینجرز تعینات کئے گئے تھے اب بھی ویسی سکیورٹی دی جائے گی اگر مشرف واپس اآ جائیں تو نظر بند یا گھر میں محصور کرنے کا خدشہ ہے انہیں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت بھی دی جائے تا کہ سیاسی جماعت کی سربراہی کے ساتھ الیکشن لڑ سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ انکے اتحاد میں ملک بھر کی چھوٹی بڑی23جماعتیں شامل ہیں ہم ملک میں تیسری سیاسی قوت بن کر سامنے آنا چاہتے ہیں پرویز مشرف کو تیسری سیاسی قوت کے سر براہ ہوں گے وہ جلد ملک واپس آئیں گے پرویز مشرف کے 9سالہ دور میں بے پناہ ملکی ترقی اور عوامی خوشحال ہوئے۔ قانون سازی کی گئی اقلیتوں کا تحفظ کیا گیانواز شریف واحد سیاستدان ہیں جو اقتدار سے علیحدگی پر سب سے زیاد ہ غمگین ہیں۔ عوام لیگ صدر ریاض فتیانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کا صرف رونا رویا گیا لیکن اس کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا گیا حکومت تعلیم میں ریگولیشن اتھارٹی نہیں بنا سکی مہنگائی کے طوفان سے بے روز گاری میں اضافہ ہو ا جس پر حکمران عوام سے معافی مانگیں۔

ای پیپر-دی نیشن