نثار کی ملاقات‘ توپوں کا رخ مسلم لیگ نون کے دشمنوں کی طرف ہی رکھنا چاہیے : شہبازشریف
لاہور (فرخ سعید خواجہ + خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار نے ماڈل ٹا¶ن میں ملاقات کی اور ان کی صحت‘ برطانیہ میں قیام کے حوالے سے گفتگو کی۔ دونوں رہنما¶ں کے درمیان لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات ہوئی اور انہوں نے کھانا بھی اکٹھے کھایا۔ دونوں رہنما¶ں میں سیاسی صورت حال‘ پارٹی امور‘ عام انتخابات‘ احتساب عدالتوں میں جاری مقدمات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں رہنما¶ں میں اس بات پر اتفاقتھا کہ پارٹی کے بعض ساتھیوں کی جانب سے فضول بیان بازی سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میاں شہباز شریف نے چودھری نثار کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ اگر کوئی ایک آدمی غیر ذمہ داری برتے تو دوسرے کو برداشت سے کام لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی توپوں کا رخ مسلم لیگ (ن) کے دشمنوں ہی کی طرف رکھنا چاہئے۔ چودھری نثار نے واضح کہا کہ وہ کوئی ایسی غیر ذمہ داری نہیں برت سکتے جس سے اپنی ہی پارٹی کو نقصان پہنچائیں۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) چونکہ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے اس لئے اس میں نقطہ نظر کا اختلاف اپنی جگہ ہے لیکن نواز شریف پارٹی کے مسلمہ قائد اور شہباز شریف صدر ہیں۔ پارٹی ان کی قیادت میں آنے والا الیکشن جیتے گی اور اس خوف سے مخالفین کے ہاتھ پا¶ں پھول چکے ہیں لہٰذا وہ پروپیگنڈا کا سہارا لے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ارکان اسمبلی سے گفتگو میں شہباز شرےف نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کی ترقی وخوشحالی سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ ہمارا ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے آگے بڑھا ہے۔ آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے کہیں بہتر ہے۔ خود مختار، خوشحال اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان کی منزل کی جانب تےزی سے بڑھ رہے ہےں۔ مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے ملک کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کےلئے اےسے اقدامات کےے ہےں جن کی ملک کی 70سالہ تارےخ مےں کوئی مثال نہےں۔ عوام ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کے ہمارے اقدامات کو ےاد رکھےں گے۔ منفی سیاست اور ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی پروا کئے بغیر ترقی کے ایجنڈا پر عملدرآمد کیا اور عوام ترقی مخالفےن کی منفی سےاست کو ہمےشہ کےلئے دفن کر دےں گے۔ عوام کے مسائل مےں اضافہ کرنےوالوں کو اپنے کےے کا حساب دےنا ہو گا۔ چور دروازوں سے اقتدار کے متلاشی عوام کے خےر خواہ نہےں۔ عوام بھی اےسے عناصر کا 2018ءکے انتخابات مےں محاسبہ کرےںگے۔ تبدیلی کے دعویداروں کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔ تبدیلی کے نام پر خیبر پی کے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ میٹرو بس پر تنقید کرنےوالوں میں اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کی اہلیت ہی نہیں۔ پورے پشاور کو میٹرو کے نام پر اکھاڑ کر رکھ دیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں دھرنے، لاک ڈاﺅن اور جھوٹ کی سیاست کرنےوالے عوام سے منہ چھپاتے پھریں گے۔ 5سال نت نئے جھوٹ بولنے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے ہےں۔ سندھ کے عوام نے جس پارٹی کو مےنڈےٹ دےااس نے بھی عوام کو ماےوس کےا۔ روشنےوں کے شہر کراچی کو کچرا کنڈی بنانے والوںکو بھی آئندہ انتخابات مےں شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ 2018 منفی سیاست کرنےوالوں کےلئے احتساب کا سال ہے۔ شہبار شریف نے کویت میں بس حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف
اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) پچھلے دو ہفتوں کے دوران ”نثار شہباز“ دوسری ملاقات ہے۔ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد طبی معائنہ کے لئے برطانیہ روانگی سے قبل پنجاب ہا¶س میں ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف ‘ میاں نواز شریف اور چودھری نثار علی خان کے درمیان پائے جانے والے ”فاصلوں“ کو کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ مسلم لیگی حلقوں میں ”نثار شہباز“ ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت دی جا رہی ہے چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ وہ پیدائشی مسلم لیگی ہیں لیکن ایک بات واضح ہے وہ عزت کیلئے سیاست کر رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) جس کے قیام اور استحکام میں ان کا خون جگر شامل ہے۔ جونیئر ترین لوگوں سے تذلیل ناقابل برداشت ہے۔ مجھے مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پر واضح کیا کہ وہ جلد اپنے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ تاہم وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان نے پارٹی صدر کو بتایا کہ پارٹی کے بعض لیڈر ان کے خلاف ”امیدوار“ تلاش کر رہے ہیں انہیں کو ڈھنگ کا امیدوار نہیں مل پا رہا۔
چودھری نثار