• news

خیبر پی کے اسمبلی، صوبائی حکومت کا گورنر کا طلب کردہ اجلاس منعقد کرنے سے انکار

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبر پی کے اورصوبائی حکومت کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے خیبرپی کے حکومت نے گورنر کے احکامات ماننے سے انکار کر دیاگورنر خےبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے آج بروز منگل سہ پہر تےن بجے خےبر پی کے اسمبلی کا اجلاس طلب کےا جس کے بعد محکمہ قانون کی جانب سے اسمبلی سےکر ٹرےٹ کو مراسلہ ارسال کردےا گیا جس مےں خےبرپختونخوا اسمبلی کے سےکرٹری کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آج گورنر خےبرکے کی جانب سے بلایا گیا اجلاس منعقد نہےں ہوگا جبکہ اسمبلی اجلاس کے حوالے سے محکمہ قانون کی طرف سے اسمبلی سےکرٹرےٹ کو آگاہ کےا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل خےبرکے مےں اپوزےشن کی جانب سے گزشتہ ہفتے کو 22 نکاتی اےجنڈے کے ساتھ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے لئے تحرےری درخواست جمع کےا تھا۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق جس دن اپوزےشن کی جانب سے درخواست جمع کی گئی اس دن حکومت کی جانب سے بھی گورنر خےبر پی کے کو اجلاس طلب کرنے کے لئے رےکوزےشن ارسال کی گئی۔ خےبرپی کے مےں حکمران جماعت پاکستان تحرےک انصاف اور مرکزی حکومت مےں حکمران جماعت مسلم لےگ (ن) کے درمےان سےنٹ انتخابات کے بعد اختلافات شدت اختےار کر گئے اور گورنر خےبر پی کے کا تعلق بھی مسلم لےگ (ن) سے ہے ۔
گورنر/ حکومت اختلافات

ای پیپر-دی نیشن