چیئرمین شخ زید ہسپتال کی غیر قانونی تعیناتی کا نوٹس ‘سیکرٹری صحت ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس، کل سماعت ہوگی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )چیف جسٹس ثاقب نثار نے چیئرمین شیخ زید و ہسپتال فرید خان کی غیرقانونی تعیناتی کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، سیکرٹری صحت اور چیئرمین شیخ زید ہسپتال کونوٹسز جاری کردئیے، 4 اپریل کوہوگی،سپریم کورٹ کے ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین کی قواعدوضوابط کے برعکس تعیناتی کاازخود نوٹس جنرل سیکرٹری میڈیکل ٹیچرزایسوسی ایشن کی درخواست پرلیا ہے ، یادرہے کہ چئیرمین شیخ زید ہسپتال کی تعیناتی سے متعلق کیس لاہور ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے ۔