بینظیر قتل کیس میں اشتہاری ملزم پرویز مشرف کے بنک اکاونٹس سمیت جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع
راولپنڈی (اے پی پی) بینظیر قتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کی سماعت پر ایف آ ئی اے نے سا بق صدر کے بنک اکاؤنٹس سمیت جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں۔ پیر کے روز کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی راولپنڈی ڈویژن کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے کی۔ بینظیر قتل کیس میں اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کی سماعت پر ایف آئی اے نے سا بق صدر کے بنک اکاؤنٹس سمیت جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں۔ ایف آئی اے کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور دیگر اثاثوں کا مزید انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایف آئی اے انسپکٹر عظمت خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ تفصیلات حاصل کرنے کے لئے وقت دیا جائے۔