• news

سید افتخار الحسن شاہ گیلانی فنانس ڈویژن میں جائنٹ سیکرٹری تعینات

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ (پاس)کے گریڈ اکیس کے افسر طارق نجیب نجمی کی نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی ) میں ڈیپوٹیشن مدت میں 10مارچ2017سے دوسال کی توسیع کر دی ہے ،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے او ایس ڈی سید افتخار الحسن شاہ گیلانی کو فنانس ڈویژن میں جائنٹ سیکرٹری لگا دیا ہے ،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ بیس کے جائنٹ سیکرٹری کلائمیٹ چینج رضوان احمد شیخ کو جائنٹ سیکرٹری پارلیمانی امور لگا دیا ہے،سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن ڈاکٹر عمران اللہ خان کو سیکشن ٹین کے تحت نجکار ی کمیشن میں ڈائریکٹر جنرل لگادیاہے اور سیکرٹریٹ گروپ گریڈ انیس کے ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام طارق محمود کو بھی سیکشن ٹین کے تحت وزارت سائینس اینڈ ٹیکنالوجی میں جائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزر لگا دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں سوموار کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن