چیف ادارہ شماریات کی تعیناتی مزید تاخیر کا شکار موزوں امیدوار نہ مل سکا، دوبارہ اشتہار دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف ادارہ شماریات کی تعیناتی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو عہدے کیلئے موزوں امیدوار تاحال دستیاب نہیں ہوسکا۔ ڈیپارٹمنٹل کمیٹی نے تمام امیدواروں کی درخواستیں ناموزوں قرار دے کر مسترد کردیں۔ چیف ادارہ شماریات تعینات کرنے کیلئے دوبارہ اشتہار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ممبر اکائونٹس ادارہ شماریات کا عہدہ بھی کافی عرصے سے خالی ہے۔