• news

جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کو مید ان میں اتارے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نوجوان پاکستان کا مستقبل اور قیمتی اثاثہ ہیں پاکستان میں جتنی بھی حکومتیں آئیں انہوں نے نوجوانوں کے مسائل کو نظر انداز کیا جے آئی یوتھ 8 اپریل کو مینار پاکستان پر کنونشن منعقد کرے گی ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے پریس کلب میں جے آئی یوتھ کے سیکرٹری جنرل میاں عثمان جاوید ذکر اللہ مجاہد انور گوندل شاہد نوید ملک قیصر شریف محمد فاروق چوہان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ ملک کی نئی پڑھی لکھی نسل نوکریوں کی تلاش میں در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ان کا کوئی پرسان ہال نہیں۔ ان حالات میں جماعت اسلامی پاکستان نے یوتھ کی تنظیم کو پورے ملک میں منظم کرکے سیاسی طور پر متحریک کیا ہے ہمارا مقصد ان نوجوانوں کے اندر عقابی روح پیدا کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن