جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ختم نبوتؐ و اتحاد امت مشائخ کانفرنس کل ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) موجودہ عالمی و ملکی حالات کے تناظر میں عقیدہ ختم نبوتؐ اور اتحاد امت کے حوالے سے امیر جماعت پاکستان سنیٹر سراج الحق کی دعوت پر جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام ’’ختم نبوتؐ و اتحاد امت مشائخ کانفرنس‘‘ 4 اپریل بروز بدھ 10 بجے دن مرکز جماعت اسلامی پاکستان منصورہ ملتان روڈ پر ہو گی کانفرنس میں خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ لیاقت بلوچ علامہ پیر غلام رسول اویسی میاں مقصود احمد ڈاکٹر فرید احمد پراچہ محمد جاوید قصوری پیر زادہ برہان الدین عثمانی اور دیگر دینی و سیاسی رہنماشریک ہوں گے۔