اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداروں کو گورنر پنجاب آصف علی زرداری مریم اورنگزیب اور دیگر کی مبارکباد
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب، آصف علی زرداری، سراج الحق طاہر القادری ساجد میر اور دیگر نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمید ہارون کا اے پی این ایس کاصدر اور سرمد علی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا اخباری صنعت کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔پیر کو اپنے الگ الگ تہنیتی پیغامات میں انہوں نے نو منتخب صدر حمید ہارون سینئر نائب صدر و قاضی اسد عابد مہتاب خان سمیت سرمد علی بلال محمود اور وسیم احمد کو مبارکباد پیش کی۔