• news

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا اپنا ریکارڈ ہی توڑ دیا:ساجدمیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کر کے بربریت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حقیقت کو چھپانے کے لئے اسے دہشت گردی کا نام دے رہا ہے۔ کشمیری شہدا کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج ایک دن ضرور طلوع ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سوشل، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی پابندیاں لگائیں تاکہ اس کی بربریت کی خبر دنیا تک نہ پہنچے لیکن اس کے باوجود بھارتی بربریت بھارتی اور عالمی میڈیا میں رپورٹ ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن