• news

رائیونڈ ہسپتال میں مریضہ کو چیک نہ کرنے پر لواحقین کا احتجاج

رائے ونڈ (خصوصی رپورٹ)رائے ونڈ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خاد اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا عوام کو ہسپتالوںمیں سہولیات دینے کا خواب چکنا چور کردیا ،گزشتہ رات رائیونڈ رحمان پورہ کے رہائشی اپنی بہن کو ایمرجنسی میںرائیونڈ ہسپتال لے کر آئے ڈاکٹروں نے کارڈ کے بغیر چیک کرنے سے انکار کیا دیا ایک گھنٹہ گزجانے کے بعد جب رسیپشن پر کو ئی نہ آیا تو مریضہ کے بھائی محمد انجم نے ہسپتال کے ٹیم ریڈر ڈاکٹر ندیم پاشا کو شکایات کرنے کیلئے فون کر دیا اس نے داد رسی کی بجائے غلیظ گالی گلوچ شروع کردی جس پر لواحقین نے ہسپتال میں ہی ڈاکٹر کے رویعے کے خلاف احتجاج شروع کردیا ڈاکٹروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے فوری طور پر ڈاکٹر کے خلاف درخواست دینے اور داد رسی کی یقین دیہانی کروائی جس پر مریضہ کے لواحقین نے احتجاج ختم کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن