• news

گجرات: شادی سے انکار پر ساتھی کی مدد سے 23سالہ لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

گجرات (نامہ نگار) شادی سے انکار پر 23 سالہ لڑکی کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ جٹووکل کی 23 سالہ مہوش پر اسکے گھر آئے نواحی گائوں سیکریالی کے مجاہد حسین نے مہوش کی جانب سے شادی سے انکار کر کے ایک ہفتے بعد اپنے رشتے داروں کے ہاں منگنی کی خبر سنائے جانے پر مشتعل ہو کر اسکے کزن نیئر کیساتھ ملکر اسکے چہرے اور جسم پر تیزاب کی بوتل انڈیل دی جس پر لڑکی کو تشویشناک حالت میں برن یونٹ عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے، لڑکی کی بہن تصور کی رپورٹ پر تھانہ سول لائن نے ملزمان مجاہد اور نیئر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم مرکزی ملزم مجاہد گرفتار نہ ہوسکا۔ لڑکی کی بہن مدعیہ مقدمہ تصور نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے بتایا کہ ملزم مجاہد سنار کا کام کرتا ہے‘ وہ پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کا باپ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن