دورہ انگلینڈ ‘آئرلینڈ ‘قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اگلے ہفتے لگانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) اگلے ماہ آئر لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اگلے ہفتے سے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو کیمپ کے کھلاڑیوں کی فہرست فائنل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے کیمپ میں ایسے کھلاڑیوں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ڈومیسٹک کرکٹ کے چار روزہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی کے ساتھ ساتھ فٹنس لیول بھی بہتر ہوگا۔