• news

ایلس ویلز کی پاکستان میں غیرمعمولی طویل قیام کے بعد وطن واپسی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی امریکہ کی قائمقام معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز پاکستان میں ایک ہفتہ کے غیر معمولی طویل قیام کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئی ہیں۔ منگل کے روز امریکی سفارتخانہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایلس ویلز نے 28مارچ سے تین اپریل تک اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا۔ اسلام آباد میں، سفیر ویلز نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، ریاستی اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور مفتاح اسماعیل، خارجہ سیکریٹری تہمینہ جنجوعہ، مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے پاکستان میں نمائندے روون مینک دیوالا سے ملاقاتیں کی۔ ایلس ویلز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ سے بھی ملیں۔ بعدازاں وہ کراچی گئیں جہاں انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔

ای پیپر-دی نیشن