• news

اقوام متحدہ کی قرارداد پر صدارتی آرڈیننس کیخلاف حافظ سعید کی درخواست ہائیکورٹ نے وفاقی صوبائی حکومت سے کل تحریری جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق جاری کردہ نئے صدارتی آرڈیننس کیخلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے کل 5اپریل تک تحریری جواب طلب کیا ہے۔ امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختارریاست ہے جو اپنا قانون خود بناتی ہے۔ حکومت کی طرف سے نیا آرڈیننس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اگر کسی تنظیم یا شخصیت پر پابندی لگاتی ہے تو وہ پاکستان میں بھی کالعدم ہو گی۔ یہ پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے خلاف ہے۔ اقوام متحدہ نے کشمیر پر کئی قراردادیں پاس کی ہیں ان پر بھارت نے آج تک کوئی عمل نہیں کیا۔ ہم اپنے قانون پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ کسی جماعت کو بھارتی و امریکی دبائو پر رفاہی و فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن