• news

اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہا ہوں : فوجی ریڈیو کے کمنٹیٹر نے استعفیٰ دید یا

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) اسرائیلی کمنٹیٹر نے اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کرتے ہوئے فوجی ریڈیو سے استعفیٰ دے دیا۔ اسرائیل کے روزنامے ہارٹز کی خبر کے مطابق اسرائیل کے فوجی ریڈیو کے کمنٹیٹر میڈان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے غزہ کی سرحد پر لینڈ ڈے کی مناسبت سے فلسطینیوں کے پْرامن مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطینیوں کو شہید کئے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ "میں اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر ر ہا ہوں" کے الفاظ استعمال کئے ہیں جس پر ریڈیو کے ڈائریکٹر شمعون الکابٹز کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا۔خبر میں اسرائیل کے وزیر دفاع آوگڈور لیبر مین کے ان الفاظ کو بھی جگہ دی گئی ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ "اگر وہ اسرائیلی ہونے پر شرمندگی محسوس کر رہا ہے تو فوجی ریڈیو سے استعفیٰ دے کر گھر کی راہ لے۔

ای پیپر-دی نیشن