• news

شہباز شریف رواں ماہ مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کر ینگے

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف رواں مہینے ملک گیر دورہ کریں گے اور پارٹی کو منظم کرنے کیلئے مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وطن واپسی کے بعد انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ رواں مہینے میں پارٹی کا ڈھانچہ مکمل کریں گے۔ چاروں صوبوں میں عہدیداروں کی ازسر نو نامزدگی عمل میں لائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ پارٹی امور چلانے میں اپنے قائد محمد نواز شریف سے پوری سپورٹ کا تقاضا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف پارٹی کے ناراض رہنماؤں کو مین سٹریم میں لائیں گے۔ انہوں نے امیر مقام کی طرف سے خیبر پی کے کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن