ڈسکہ: نامعلوم افراد نے گھر میں سوئے ماں بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کر ڈالا
ڈسکہ+ ستراہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے گھر میں سوئے ماں بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ یونس آباد کی رہائشی خاتون حمیداں بی بی اپنے جواں سالہ بیٹے وحید ولد عبدالوحیدکے ہمراہ گھر میں رہتی تھی گزشتہ صبح ان کے گھر کا دروازہ نہ کھلا تو محلہ داروں نے دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہ آیا جس پر محلے داروں کو فکر لاحق ہوئی۔ انہوں نے کھڑکی سے دیکھا ماں اور بیٹے کی خون میں لت پت نعشیں کمرے میں پڑی ہوئی تھیں اہل محلہ نے مقامی پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دونوں ماں اور بیٹے کو قتل کیا ہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے۔