خیبر پی کے حکومت کے خلاف احتجاج کی سزا، ضلع ناظم پشاور نے کونسلروں کے فنڈز روک لیے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت کے خلاف احتجاج پر سزا کے طور پر ضلع ناظم پشاور نے دو کونسلرز کے فنڈز روک لیے۔ ضلع کونسل میں پی ٹی آئی کونسلرز نے ’’گوناظم گو‘‘ کے نعرے لگائے۔ فنڈز کی بندش کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رحم دل خان نے بھی احتجاج کیا جبکہ نور ولی نے ضلعی حکومت کے خلاف نیب کو خط لکھا تھا۔