• news

چیئرمین نیب نے امیرمقام عبدالمالک کاکڑ مولوی امیر زمان اور ناظم پشارو کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

لاہور/ اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے+ نا مہ نگاران) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر جانچ پڑتال کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کو چیئرمین نیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبر پی کے کو مسلم لیگ (ن)کے رہنما امیرمقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پرجانچ پڑتال کا حکم دیا۔ نیب اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولوی امیر زمان کے خلاف سرکاری ترقےاتی فنڈز میں خوردبرد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال اور رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالمالک کاکڑ کے خلاف ترقےاتی فنڈز میں خوردبر کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب بلوچستان کو حکم دےا گےا۔ ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کا غیر قانونی استعمال اور قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ملازمین میں اعزازےہ تقسیم کرنے کے مبےنہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب خیبر پی کے کو حکم دےا گےا۔ نیب راولپنڈی نے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی اور سوسائٹی کے سابق صدر سمیت سابق افسران کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائرکر دیا ہے، نیب راولپنڈی نے سابق ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی امداد حسین چغتائی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی محمد حفیظ، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو راولپنڈی محمد اشفاق، سوسائٹی کے سابق صدر محمد رمضان، سوسائٹی کے سابق سیکرٹری عامر ریاض راجہ، سابق نائب صدر چوہدری آصف ارشاد، ایگزیکٹو ممبر رانا عبدالشکور، سابق ٹیکنیکل ممبر عمران احمد خان، سابق آفس ممبر رانا دلنواز، سابق سیکرٹری خزانہ ملک معید الیاس کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کیا۔ واضح رہے کہ دو ملزمان نیب حکام کی تحویل میں ہیں۔ جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب انٹیلی جنس ونگ نے ایک نوسرباز جمیل احمد کو گرفتار کےا ہے جو شہرےوں کو مبےنہ طور پر نیب کا ڈائریکٹر بن کر نہ صرف بلیک میل کرتا تھا بلکہ مقدمات ختم کروانے کے بدلے بھاری رقوم کا تقا ضا کرتا تھا۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، ایف بی آر نے ریکارڈ نیب کو دےدیا۔ ایف بی آر نے عبدالعلیم خان کی ویژن پرائیویٹ لمیٹڈ، اے اینڈ اے پرائیویٹ لمیٹڈ اور عبدالعلیم خان فاﺅنڈیشن کا ریکارڈ نیب کے حوالے کردیا ہے۔ ٹیکس گوشواروں کی تمام تفصیلات بھی نیب کو جمع کرادی ہیں، نیب تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کر رہا ہے۔ لاہور سے اپنے نامہ نگار سے کا کہنا ہے کہ نیب عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے آصف ہاشمی کو انیس اپریل تک نیب لاہور کے حوالے کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو گزشتہ روز غیر قانونی سرمایہ کاری کے ریفرنس میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا۔ لاہور سے نامہ نگار کے مطابق نیب نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سےنکڑوں غیرقانونی اور لوگوں سے فراڈ کرنے والی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لئے شکنجہ تیار کرلیا۔ نیب نے ایل ڈی سے ساڑھے چھ سو غیر قانونی ہاﺅسنگ سو سائٹیوں کا ریکارڈ حاصل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ بھی کرایا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کی زیادہ تر تعداد لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی اورگجرات میں ہے۔ ان ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالکان اور انتظامیہ نے متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کئے بغیر ہزاروں پلاٹ فروخت کر دئےے ہیں۔ ان سوسائٹیوں کی انتظامیہ نے مختلف اداروں کے کرپٹ افسران سے ملی بھگت کرکے سینکڑوں رہائشیوں کو بجلی، سوئی گیس، ٹیلی فون اور پانی کے سرکاری کنکشن بھی لگوا دئےے ہیں۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی کے دوران کھربوں روپے کے فراڈ سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
نیب/ تحقیقات

ای پیپر-دی نیشن