• news

پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی آبی جارحیت کیخلاف عالمی بینک سے رابطہ کر لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے بھارت کی جاری آبی جارحیت کے خلاف ایک بار پھر عالمی بنک سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے عالمی بنک کو خط لکھ دیا خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اعتراضات کے باوجود بھارت نے کشن گنگا پن بجلی منصوبہ مکمل کیا۔ کشن گنگا‘ رتلے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر اعتراضات ہیں۔ عالمی بنک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ثالثی کی ذمے داریاں پوری کرے۔ بھارت دریائے چناب پر 850میگاواٹ کا رتلے پن بجلی منصوبہ بنا رہا ہے۔
آبی جارحیت/ عالمی بنک

ای پیپر-دی نیشن